جمعرات، 7 مئی، 2020

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ موبائل فون کی وجہ سے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں.

موبائل فون استعمال کرنا بھی آپ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے کورونا وائرس انسان میں منتقل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں,
امریکی خبر رساں ادارے ویب ایم ڈی کے مطابق یہ تحقیق آسٹریلیا کی بونڈ یونیورسٹی نے کی۔ مذکورہ تحقیق میں 56 طبی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا تاکہ جائزہ لیا جاسکے کہ موبائل فونز کس حد تک بیکٹریا اور وائرس کی منتقلی کا باعث بن سکتے ہیں,
تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوا کہ موبائل فونز میں صرف بیکٹریا ہی نہیں ہوتے بلکہ وائرسز اور فنگی سمیت ہزاروں جراثیم موجود ہوتے ہیں,
ماہرین نے بتایا کہ اوسطاً 68 فیصد موبائل فونز میں مختلف اقسام کے جراثیم موجود ہوتے ہیں اور ان میں سے کچھ اینٹی بائیوٹیکس کے خلاف مزاحمت بھی کرتے ہیں,

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں