شیعہ تنظیموں کے ایک مشترکہ
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہادت امام علی کے موقع پر مجالس عزا اور جلوس عزا
کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پر علمائے کرام کا
کہنا تھا کہ جلوس عزا کا انعقاد حکومت اور علمائے کرام کے درمیان پہلے سے طے شدہ
20 نکاتی ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کے تحت کیا جائے گا۔
شیعہ تنظیموں نے سندھ حکومت
سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں اور شیعہ آبادیوں،
امام بارگاہوں اور جلوس کے راستے پر سپرے کروائیں اور عوام میں مفت ماسک تقسیم
کریں۔
شیعہ تنظیموں نے سندھ حکومت
کے اس نوٹیفیکیشن پر انتہائی تنقید کی ہے جس میں شہادت امام علی کیمناسبت سے جلوس
عزا نکالنے پر پابندی عائد کی تھی..........۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں