تفصیل کے مطابق
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے
ضلع اورنگ آباد میں مال گاڑی کی زد میں آ کر 16 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔
ملک میں جنوبی وسطی ریلوے کے
مرکزی رابطہ کار افسر نے بات کرتے ہوئے اس
حادثے کی تصدیق کی۔
انھوں نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعے کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب
کرماد کے علاقے میں پیش آیا
حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو اورنگ آباد کے سول ہسپتال
میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
ریلوے کے افسر نے حادثے کی
وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ’بظاہر ہلاک ہونے والے مزدور پٹڑی پر سو رہے تھے‘
اورنگ آباد پولیس کے ایس پی موکشا پاٹل نے بی بی سی مراٹھی کے
نرنجن چنوال کو بتایا کہ یہ مزدور اورنگ آباد کے نواح میں واقع قصبے جالنا میں سٹیل
کے کارخانے میں کام کرتے تھے’یہ لوگ جالنا سے بھسوال کی طرف جا رہے تھے اور انھیں بتایا گیا
تھا انھیں ٹرین بھسوال سے ملے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں