جمعرات، 7 مئی، 2020

پاکستان میں نو مئی سے لاک ڈاؤن کا مرحلہ وار خاتمہ، تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند. امتحانات منسوخ

                    عمران خان. اگر شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو پھر بند کرنا پڑے گا
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں مرحلہ وار کھولے جانے والے لاک ڈاؤن میں اگر شہریوں اور کھولی جانے والی صنعتوں نے ضابطہ کار پر عملدرآمد کرنے میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو حکومت کو مجبوراً دوبارہ سب کچھ بند کرنا پڑے گا۔
وزیر اعظم نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے، آگے چل کی حالات مزید مشکل ہو سکتے ہیں، ہمیں ایک ذمہ دار قوم بن کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

1 تبصرہ: