صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے ایک علاقہ بلیدہ میں شدت پسندوں کے حملے میں
پاک فوج کے ایک افسر سمیت 6 فوجی اہلکار شہیدجبکہ فوجی اہلکارزخمی ہوا ہے۔
تفصیل کے مطابق
پاک ایران سرحدکے قریب دہشتگردوںکی نقل وحرکت
پرنظررکھنےپرمامورگشت کرکے واپس لوٹنے والی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم
حملہ ہوا جس سے
آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدہونے والوں میں پنجاب
کے شہر حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی سے تعلق رکھنے
والے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور، اٹک کے لانس نائیک خضر حیات،
مردان کے سپاہی ساجد اور تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے سپاہی ندیم شامل ہیں
حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل
اے) نے قبول کی ہے